پی ٹی آئی کا تمام ارکان قومی اسمبلی کو آج اڈیالہ پہنچنے کا حکم

بانی تحریک انصاف اور علیمہ خان سے اظہار یکجہتی کیلئے ارکان اسمبلی کو طلب کیا گیا ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی تحریک انصاف اور علیمہ خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو آج اڈیالہ پہنچنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق تمام ایم این ایز اڈیالہ جیل پہنچیں گیذرائع کے مطابق چیف وہپ عامر ڈوگر کو تمام ایم این ایز کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، پارٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقوں سے  فوری  اسلام آباد پہنچ جائیں۔