موٹر کاروں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط میں نرمی

 ہزار سی سی تک کی موٹر کار کو تیاری تاریخ سے 5سال تک استثنیٰ 
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے موٹر کاروں کے فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیاجسکے تحت صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے چودہویں شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے پندرہواں شیڈول شامل کیا گیا ہیجس میں موٹر کاروں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط میں نرمی کی گئی ہے۔نئے قواعد کے مطابق ہزار سی سی تک کی موٹر کار کو تیاری تاریخ سے 5سال،ہزار سے دو ہزار سی سی تک گاڑیوں کو تیاری تاریخ سے 6 سال اور دو ہزار سی سی سے زائد والی کاروں کو تیاری تاریخ سے7سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگاتاہم مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا، جسکی مدت ایک سال مقرر کی گئی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اقدام کا مقصد شہریوں کیلئے غیر ضروری کاغذی کارروائی کم کرنا، وقت بچانا اور گاڑی مالکان پر اضافی بوجھ میں کمی لانا ہے۔