حکومت سے منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز میں رہائشیوں سے وصولی ہوگی: ایکسائز حکام
لاہور(آئی این پی)پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ اب شہری علاقوں سے باہر ہائوسنگ سوسائٹیز سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ایکسائز حکام کے مطابق حکومت سے منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز میں رہائشیوں سے وصولی ہوگی، منظور شدہ ہاسنگ سوسائٹیز سے نئے سسٹم کے تحت ڈی سی ریٹ پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ای ٹی او ایکسائز کو اختیار ہوگا کہ وہ ٹیکس تشخیص کرسکے۔حکام کے مطابق پنجاب بھر میں 25 لاکھ کے قریب پراپرٹی مالکان ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں۔