پختونخواہ ،سہیل آفریدی کم عمر وزیر اعلیٰ ہونگے

 ضلع خیبر سے تعلق ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر بھی رہے 
کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا 
پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ، بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کی 
پشاور(خصوصی رپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو صوبے کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا۔ کم عمر ترین نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے انکی عمر 36 سال ہے ، وہ 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار قبائلی ضلع خیبرسے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔وہ موجودہ حکومت میں وزیرِاعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونیکیشن اینڈ ورکس رہے، صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔انہوں نے بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کی جبکہ پیشے کے اعتبار سے وہ بزنس مین ہیں، عام انتخابات میں انہوں نے بڑے مارجن کے ساتھ مسلم لیگ (ن)کے بلاول آفریدی اور جے یو آئی کے حمید اللہ جان آفریدی سمیت دیگر کو شکست دی تھی۔