لاہور،ائیرپورٹ ایک کروڑ سے زائد کی چاندی سمگل کی کوشش ناکام

 چاندی لوڈر اشفاق کے ذریعے ایئرپورٹ سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی
لاہور (آئی این پی )علامہ اقبال انٹرنیشنل  ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور تفتیش شروع کردی گئی۔تفصیل کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ترجمان نے بتایا کہ اسمگلنگ میں ملوث لوڈر اشفاق کو چاندی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایک مسافر نے چاندی پرواز میں چھوڑ دی تھی، جسے بعد میں لوڈر اشفاق کے ذریعے ایئرپورٹ سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے چاندی کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، ابتدائی اندازے کے مطابق چاندی کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔