لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور ائرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ نجی ائر لائن عملے نے صفائی کے دوران جہاز میں مسافر کی جانب سے چھوڑاگیا بیگ مشکوک جاننے پر چاندی بر آمد کر لی، چاندی کی سمگلنگ میں ملوث لوڈر اشفاق کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک مسافر نے چاندی پرواز میں چھوڑ دی تھی، جسے بعد میں لوڈر اشفاق کے ذریعے ائرپورٹ سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔