راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 نومبر کے ٹیسٹ میچ سے قبل تین گھنٹے سے زائد وقت تک بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔پریکٹس سیشن کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ ٹیم نے اس موقع پر کھیل کے مختلف شعبوں میں اپنی خامیوں کو دور کرنے اور بہتر کارکردگی دکھانے پر توجہ مرکوز کی۔کوچ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹپس دیں۔پہلا ٹیسٹ میچ آج نو نومبر پیر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔اتوار کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے آرام کیا۔