کامیابی شہدا کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ، پاکستان اس وقت بھی ساتھ کھڑا تھا اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر صدر الہام علیوف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 نومبر آذربائیجان کی قوم کی جرت، عزم اور قربانیوں کی تاریخی یادگار ہے۔وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان نے تقریبا تین دہائیوں بعد اپنی علاقائی سالمیت بحال کی، آذربائیجان کی کامیابی شہدا کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، آذربائیجان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑا تھا اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات ناقابلِ شکست ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال باکو میں یومِ فتح کی پریڈ میں صدر الہام علیوف کے ہمراہ شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، باکو میں یومِ فتح کی پریڈ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس تھی۔انہوں نے نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان ترقی کی نئی منازل طے کرتا رہے، جنوبی قفقاز خطہ پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے نام اپنے پیغام میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔