مولانا فضل الرحمٰن کا کوئٹہ دھماکے کی مذمت، جے یو آئی کارکنوں کو زخمیوں کی مدد کی اپیل

مولانا فضل الرحمٰن کا کوئٹہ دھماکے کی مذمت، جے یو آئی کارکنوں کو زخمیوں کی مدد کی اپیل

ویب ڈیسک:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ دھماکہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، اور جے یو آئی کے کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی مدد کریں۔آج صبح ہونے والے دھماکے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے اس بات کی تصدیق کی کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔