پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی کو دھچکا، رکن قومی اسمبلی مبارک زیب مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے۔ ایم این اے مبارک زیب نے امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کو شہید ہوئے 8 ماہ گزر گئے، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود ہمیں انصاف نہیں ملا، اس لیے میں نے آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دیا اور ہمارے ساتھ حکومت نے یہ بھی وعدہ کیا کہ یہ مجھے وفاقی کابینہ میں شامل کریں گے