بھارت پانی ہتھیار بنا کر پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے: سابق بھارتی جنرل

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)) بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ نے انکشاف کیا ہے  بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ایکس پر ان کا انٹرویو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں جنرل ریٹائرڈ کنول جیت سنگھ نے کہا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے اور چھوڑنے کی بھرپور صلاحیت ہے، بھارت اچانک پانی روک کر پھر پاکستان کی طرف چھوڑ دے گا، جس سے سیلاب آئے گا اور پاکستان اس پانی کو سنبھال نہیں سکے گا۔ بھارت فصلوں کے موسم میں پانی روک سکتا ہے اور بارشوں کے موسم میں جب پانی کی ضرورت نہیں ہوتی، تب چھوڑ سکتا ہے، تاکہ پاکستان کو زیادہ نقصان پہنچایا جا سکے۔کنول جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی نہیں بلکہ دو طرفہ معاہدہ ہے، اس لیے بھارت اپنی مرضی سے پانی روکنے یا چھوڑنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔