عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 157 ڈالر کمی کے بعد 5023 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر ڈبلیو ٹی آئی خام تیل اور برینٹ خام تیل دونوں کی قیمتیں تقریباً 30 فیصد تک بڑھ گئی ہیں، جس کی بنیادی وجہ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال اور سپلائی کے خدشات بتائے جا رہے ہیں۔