اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے کے حوالے سے مزید سماعت 10 مارچ کوہوگی عدالت عالیہ نے اس بارے تحریری فیصلہ جاری کردیاتھااس فیصلے میں بانی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے؟ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کی جانب سے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔تحریری حکمنامے میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 3اعتراضات دورجبکہ 2برقراررکھے گئے ہیں۔دو اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے کہاکہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10مارچ سے پہلے اپیلوں کی پیپربک تیار کرنے کی ہدایت کردی تھی۔