کویت کے سوشل سکیورٹی دفتر پر ڈرون حملہ،2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

ڈرون حملے سوشل سیکیورٹی دفترمیں آگ بھڑک اٹھی،حملے سے ادارے کی مرکزی عمارت متاثر ہوئی
کویت سٹی (آئی این پی) کویت کے سوشل سکیورٹی دفتر پر ڈرون حملہ،2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔کویتی حکام کے مطابق سوشل سیکیورٹی دفتر پر ڈرون حملہ،آگ بھڑک اٹھی، حملے سے ادارے کی مرکزی عمارت متاثر ہوئی،ایئرپورٹ کے فیول اسٹوریج ایریا پر بھی ڈرون حملہ ہوا ہے،جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔کویتی حکام نے 3 بیلسٹک میزائل گرانے کادعوی کیا ہے،صورتحال کوکنٹرول میں لیلیا، سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔