واشنگٹن (آئی این پی) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران ہلاک ہونے والے پہلے 6 امریکی فوجیوں کی میتیں ہفتے کو امریکا پہنچا دی گئیں، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی واپسی کی تقریب میں شرکت کی۔ امریکی ریاست ڈیلاویئر کے ڈوور ایئر فورس بیس پر فوجی طیارے کے ذریعے لائے گئے تابوتوں کو فوجی دستے نے قومی پرچم میں لپٹی حالت میں اتارا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ سفید یو ایس اے کیپ پہنے موجود تھے اور ہر تابوت کے اتارے جانے پر سلامی پیش کی۔ تقریب میں ٹرمپ کے ہمراہ خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سمیت اعلی حکام بھی موجود تھے۔