مداحوں نے دونوں فنکاروں کی خوش مزاجی، بے ساختہ انداز اور باہمی کیمسٹری کو خوب سراہا
لاہور (شوبز ڈیسک) شوبز کے معروف ستارے صبا قمر اور یاسر حسین کی قوالی نائٹ میں بھرپور انجوائے منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔وائرل ویڈیو میں دونوں فنکار قوالی کی محفل میں محو دکھائی دے رہے ہیں، جہاں وہ موسیقی کے علاوہ رقص اور گانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔محفل کی رونق اس وقت مزید بڑھ گئی جب استاد نصرت فتح علی خان کی شہرہ آفاق قوالی تیرے بن نہیں لگدا دل میرا ڈھولنا پیش کی گئی۔صبا قمر اور یاسر حسین نے تقریب میں کسی رسمی انداز کے بجائے بے تکلف اور خوش گوار انداز میں شرکت کی اور موسیقی سے بھرپور لطف اٹھایا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے دونوں فنکاروں کی خوش مزاجی، بے ساختہ انداز اور باہمی کیمسٹری کو خوب سراہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے قوالی کی اس یادگار محفل کی ویڈیو کو بھی پسند کیا ہے۔