کراچی :بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں ایڈوانس سرجری، روبوٹ نے مریضہ کا ٹیومر نکالا

 کراچی(آئی این پی ) بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے ڈاکٹر انجم رحمان نے کہا ہے کہ اب سرجن آپریشن تھیٹر میں موجودگی کے بغیر آفس سے آپریشن کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں ایڈوانس گائینی ربوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا ہے، سندھ کی پہلی ایڈوانس گائینی ربوٹک سرجری سرانجام دی گئی ، گائینی کے ایڈوانس ٹیومر کی سرجری پروفیسر ڈاکٹر انجم، پروفیسر ڈاکٹر سحر نے انجام دی۔دنوں ڈاکٹرز کے ہمراہ معاون ٹیم بھی موجود رہی، 45 سالہ مریضہ کا ربوٹ کے ذریعے ٹیومر اور یوٹرس نکال دیا گیا