دنیا کے کل ایٹمی ذخائر کا 82 فیصد حصہ صرف روس اور امریکہ کے پاس ہے:سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
اسٹا ک ہوم (آئی این پی )اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ میںکہا ہے کہجنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت دونوں اپنے جوہری پروگراموں کو تیزی سے وسعت دے رہے ہیں جبکہ نیا کے کل ایٹمی ذخائر کا 82 فیصد حصہ صرف روس اور امریکا کے پاس ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سپری کی رپورٹ میں دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کی موجودہ صورتحال، پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری مقابلے اور عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے جنگی خطرات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت دونوں اپنے جوہری پروگراموں کو تیزی سے وسعت دے رہے ہیں۔جنوری 2026 تک بھارت کے پاس تقریباً 190 اور پاکستان کے پاس 170 ایٹمی وار ہیڈز موجود تھے۔