راولپنڈی( آئی این پی ) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج کے شعبہ تعآئی ایس پی آر نے کشمیر ہے پاکستان ترانہ جاری کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ ترانہ جاری کردیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز کر دیا گیا جو کشمیری عوام سے غیرمتزلزل محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار ہے، ترانے کے دل میں اتر جانے والے بول کشمیر ہے پاکستان اس اٹل حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔ترانے میں کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، عزم و استقلال اور ان کے زندہ و جاوید جذب حب الوطنی کو انتہائی موثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔یہ ترانہ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے، امید اور آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے۔