وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ پہنچیں گے، امن و امان پر اہم اجلاس طلب

وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ پہنچیں گے، امن و امان پر اہم اجلاس طلب

شہباز شریف کل (جمعرات) ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس اور صوبائی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں متعلقہ حکام وزیراعظم کو امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دیں گے، جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر بلوچستان سے متعلق اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے۔