اسلام آباد میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 15 افراد گرفتار

اسلام آباد میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 15 افراد گرفتار

اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی اسلحہ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے لائسنس یافتہ اسلحے کو فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں رجسٹر کرائیں تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔