اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک ہسپتال میں مالی بے ضابطگیوں کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے متعلقہ حکام سے منظور شدہ پالیسی کے بغیر مالی سال 2024-25 کے دوران 50 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ادویات اور سرجیکل اشیاء مقامی خریداری (لوکل پرچیز) کے ذریعے حاصل کیں، جبکہ خریداری کے قانونی جواز اور ریکارڈ سے متعلق متعدد سنگین خامیاں بھی سامنے آئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت پولی کلینک ہسپتال (FGPC) کی انتظامیہ نے مالی سال 2024-25 کے دوران ایم/ایس جہانگیر فارمیسی، سولک سنٹر اسلام آباد سے لوکل پرچیز کی بنیاد پر گولیاں، شربت، انجکشن اور سرجیکل استعمال کی مختلف اشیاء خریدنے پر 50 کروڑ 84 لاکھ 157 روپے خرچ کیے