کاچھامنڈی میں زیرحراست ملزم خالدساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن گیا،پل برہان پر اویس اورحنیف مارے گئے
شجاع آباد میں ندیم ، رحیم یارخان میں ناکہ توڑکربھاگنے والے 2 ڈاکو ہلاک ،اسلحہ برآمد،ڈاکووں کی شناخت نہ ہوسکی
لاہو ر(کرائم رپورٹر ) مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6ڈاکو ہلاک، 2گرفتاراور 4فرارہو گئے۔بتایاگیاہے کہ لاہومیں کاہنہ کے علاقے کاچھا منڈی میں سی سی ڈی ماڈل ٹائون پولیس کے زیر حراست ملزم محمدخالد کو پولیس برآمدگی کے لئے لیکر جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی،اسی دوران محمد خالد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ادھر ملتان میں سی سی ڈی نے پل برہان شیر شاہ میں دوران ناکہ بندی دو موٹرسائیکلوں پر سوار چارافرادکو رکنے کااشارہ کیا توانہوں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کردی،دوطرفہ فائرنگ میں متعددسنگین وارداتوں میں ریکارڈیافتہ ملزم اویس اور حنیف مارے گئے، دریں اثنا سی سی ڈی شجاع آباد کی ٹیم نے موٹرسائیکل سوار تین افرادکو روکا تووہ موٹرسائیکل تیزی سے موڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ندیم نامی ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جو سنگین وارداتوں میں ملوث/ریکارڈیافتہ تھا جبکہ سرکل جلالپور ٹیم نے بھی ماہی والی پلی پر دو موٹرسائیکلوں پرسوار چار اشخاص کوروکاتوانہوں نے فائرنگ کردی اوراسی دوران 2ڈاکو شاکر اور سلطان عرف جمعہ شاہ زخمی حالت میں پکڑے گئے جبکہ رحیم یارخان میں ناکہ بندی توڑکرفرارہونیوالے موٹرسائیکل سوارڈاکووٓں اورپولیس میں فائرنگ کے تبادلہ میں 2ڈاکومارے گئے اور2فرارہوگئے ،اسی دوران اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا، مارے جانیوالے ڈاکووٓں کی شناخت نہ ہوسکی۔