حکومت دستیاب وسائل میں کچھ خاندانوں کو عارضی متبادل رہائش دے سکتی ہے،سینئر وزیر سندھ
کراچی(آئی این پی ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش کی فراہمی ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دستیاب وسائل میں کچھ خاندانوں کو عارضی متبادل رہائش دے سکتی ہے۔ایک انٹرویو میں شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے میں 740عمارتیں مخدوش ہیں جن میں سے 51انتہائی خطرناک ہیں، انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 11خالی کرالی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے، حکومت دستیاب وسائل میں کچھ خاندانوں کو عارضی متبادل رہائش دے سکتی ہے، ماضی میں سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین اور کووڈ مریضوں کو عارضی شیلٹرز دیے تھے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھار ٹی نے لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کے اطراف موجود ناقابل رہائش عمارتوں کو گرانا شروع کردیا ہے۔