کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں جس میں بانی پی ٹی آئی قیدیوں سے خطاب کر سکیں ؟
لاہور ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ کے بیٹے کا چالان کر کے قانون کی حکمرانی کا ثبوت دیا:وزیراطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، بانی کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں؟۔عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں؟ جس میں بانی پی ٹی آئی جیل سے قیدیوں سے خطاب فرما سکیں اور اپنے شوق کو پورا فرما لیں؟۔انہوں نے کہا لاہور ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ کے بیٹے کا چالان کر کے قانون کی حکمرانی کا ثبوت دیا، پنجاب میں اب قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ماضی میں ایک خاتون اول کے بیٹے کا چالان کرنے پر پاکپتن کے وارڈن سے ڈی پی او تک تبدیل کر دیئے گئے۔