ٹریفک پولیس کے پیشہ وارانہ رویئے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی حفاظت فرمائے:جنیدصفدر

لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب  مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے  قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سراہا ہے ۔منگل کے روز جنید صفدر نتے انسٹاگرام اکائو نٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں  انہوں نے لکھا 'پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے