امریکا نے قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر Bella 1 کے عملے کے دو روسی ارکان کو رہا کر دیا ہے۔
اس ٹینکر پر روسی پرچم تھا اور یہ وینزویلا سے منسلک تھا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے تصدیق کی کہ امریکی فیصلے کے بعد روسی شہریوں کو رہا کیا گیا ہے۔ زاخارووا نے کہا کہ وہ امریکی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور اپنے شہریوں کی جلد وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اقدامات پر فوری کام کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے بحر اوقیانوس میں اس روسی ٹینکر کو ضبط کر لیا تھا، جس پر روس نے امریکی کارروائی کو بحری قزاقی قرار دیا تھا۔