واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین تائیوان پر فوجی کارروائی نہیں کرے گا جب تک وہ امریکی صدر ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیصلہ آخرکار چینی قیادت پر ہے، مگر انہیں امید ہے کہ چین اس اقدام سے گریز کرے گا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر چین تائیوان کی حیثیت میں تبدیلی لاتا ہے تو وہ بہت ناخوش ہوں گے۔ واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور امریکا کے ساتھ 1979 کے معاہدے کے تحت ‘ایک چین’ پالیسی پر عمل کرتا ہے، تاہم طاقت کے استعمال کا اختیار ابھی بھی رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق چین کے فیصلے زیادہ تر اپنے داخلی سیاسی اور فوجی حالات پر منحصر ہیں اور صرف ٹرمپ کی موجودگی اس معاملے پر محدود اثر رکھتی ہے۔