امریکا آج ایران پر کوئی حملہ نہیں کرے گا:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 امریکا آج ایران پر کوئی حملہ نہیں کرے گا:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا آج ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ فی الحال آج کے روز ایران کے خلاف کسی حملے کا ارادہ نہیں ہے، تاہم ایران سے متعلق صورت حال پر غور جاری ہے۔صحافیوں نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا امریکا آج ایران پر حملہ کرنے جا رہا ہے؟ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے اس بیان کو ایران کے حوالے سے امریکی حکمت عملی اور آئندہ ممکنہ اقدامات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں ایران سے متعلق دو خفیہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں، تاہم دونوں رپورٹس میں مختلف معلومات پیش کی گئی ہیں۔ انہوں نے رپورٹس کے درمیان اختلاف کی نوعیت اور ان میں شامل تفصیلات واضح نہیں کیں۔