ملازمت پیشہ خاتون کا شوہر کیلئے کھانا پکانا لازمی نہیں: تلنگانہ ہائی کورٹ

جب شوہر اور بیوی دونوں ملازم ہیں، تو اس کے لئے کھانا نہ پکانا ظلم نہیں سمجھا جاسکتا، اور اس بنیاد پر طلاق نہیں دی جاسکتی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایک   فیصلے میں واضح کیا ہے کہ اگر شوہر اور بیوی دونوں ملازمت پیشہ ہوں تو بیوی کا شوہر کے لیے کھانا نہ پکانا یا گھریلو کاموں میں کمی کو ذہنی ظلم قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی اس بنیاد پر طلاق دی جا سکتی ہے۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق   عدالت نے کہا کہ جب شوہر اور بیوی دونوں ملازم ہیں، تو اس کے لئے کھانا نہ پکانا ظلم نہیں سمجھا جاسکتا، اور اس بنیاد پر طلاق نہیں دی جاسکتی۔ جسٹس موسومی بھٹاچاریہ اور جسٹس ناگیش بھیماپاکا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایل بی نگر کے ایک شخص کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیملی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔