میڈرڈ(آئی این پی )اسپین میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ شراب اور منشیات پینے کے چیلنج کو پورا کرنے کی کوشش میں ہسپانوی انفلوئنسر سرجیو جیمنیز موت کے منہ میں چلا گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق سرجیو نے لائیو نشریات میں آکر دعوی کیا کہ اگر ویوورز پیسے دیں تو وہ 6 گرام کوکین اور وسکی کی پوری بوتل پینے کا مظاہر کریں گے۔بدقسمتی سے ان کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ میں جڑے سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی حوصلہ شکنی کے بجائے یہ چیلنج انجام دینے پر اکسایا۔ کچھ نے تو ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کچھ رقم آن لائن ٹرانسفر بھی کی۔ یوں انفلوئنسر نے کوکین پینا شروع کردی۔