افغانستان میں عدالتوں پر بھی طالبان رجیم کی اجارہ داری، عوام کا جینا دوبھر

 طالبان کے نئے فرمان کے تحت مشتبہ افراد کی حراست 72 گھنٹوں سے بڑھا کر 10 دن کر دی گئی :رپورٹ
کابل(آئی این پی )افغان طالبان رجیم میں انصاف دفن، انسانی حقوق کی آزادیوں پر قدغنیں جاری ہیں، سخت گیر اور انتہا پسند پالیسیوں نے عوام کا جینا دو بھر کردیا۔افغان جریدے آمو ٹی وی نے ایک بار پھر افغان طالبان کی انتہا پسند حکومت کے سیاہ چہرہ کا پردہ فاش کردیا، افغان طالبان رجیم نے حراست سے متعلق نیا جابرانہ حکم نامہ جاری کردیا، افغان طالبان کے نئے فرمان کے تحت مشتبہ افراد کی حراست 72 گھنٹوں سے بڑھا کر 10 دن کر دی گئی۔نئے قانون کے تحت قیدی افغان طالبان عدالت کے حکم کے بغیر رہائی کے حق سے محروم ہو گئے،