کراچی (آئی این پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھا گیا۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 830 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 132 پوائنٹس پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 72 ہزار 405 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 74 ہزار 171 کی بلند سطح تک بھی گیا۔