لاہور(آئی این پی ) احتساب عدالت لاہور میں گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس میں عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کیلئے 15 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، احتساب عدالت کے جج نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی، دورانِ سماعت شریک ملزمان سلیمان احمد اور مظفر اقبال کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔