سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا 106واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن)ملک کے نامور طبیب،سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کا 106واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا۔اس سلسلہ میںتقریبات انعقاد پذیر ہوں گی حکیم محمد سعید9 جنوری 1920 کو دہلی میں پیداہوئے تھے،ا نہوںنے مذہب ،سیرت،شخصیات،طب،سفرناموں ،معاشرتی و سماجی علوم سمیت مختلف موضوعات پر 200سے زائد کتب تصنیف کیں ان کی شاندار خدمات کے صلہ میں1966ء میں ستارہ امتیاز اور2000ء میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیاحکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔