اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کے سعودی قرضوں کو جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کے سودے میں تبدیل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دو پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ مذاکرات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دونوں اتحادی ایک ایسے وقت میں دفاعی تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متحرک ہیں جب شدید مالی دبائو ہے اور سعودی عرب مشرق وسطی میں امریکی وعدوں کے بارے میں بے یقینی کے پیش نظر اپنی سکیورٹی پارٹنرشپ کو ازسرنو ترتیب دے رہا ہے