وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین کو فریضۂ حج ادا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ 5 ہزار اضافی درخواستیں آئندہ ہفتے سے وصول کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس سال 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئی تھیں، اور اب باقی 5 ہزار درخواستوں کے لیے وصولی کی جائے گی۔نئے درخواستوں پر قرعہ اندازی نہیں کی جائے گی، بلکہ پہلے آئیے، پہلے پائیے کے اصول پر ان درخواستوں کو منظور کیا جائے گا۔ اس ضمن میں 5 دنوں کی مدت کے اندر حج درخواستوں کی وصولی متوقع ہے۔ اس اقدام سے مزید افراد کے لیے حج کے موقعے کے دروازے کھلیں گے۔