پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے:حنا پرویز بٹ

 پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے:حنا پرویز بٹ

ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

 انہوں نے جنسی ہراسگی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کی تعریف کی اور کہا کہ غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی جیسے جرائم کو قانون کی طاقت سے روکا جائے گا۔ڈی پی او راشد ہدایت نے بتایا کہ 2024 میں خواتین پر تشدد کے 743 واقعات کے ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ایم پی اے محمد منیر نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات بے مثال ہیں، اور ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے خواتین کے لیے مکمل تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔