ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت، وکیل انصر کیانی نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ رمنا پولیس کو ہدایت دی جائے کہ وہ جیل میں جا کر ملزمہ کو شاملِ تفتیش کرے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کر دی۔