محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق:
لاہور
لاہور میں موسم سرد اور خشک ہے، اور فوگ میں کمی کے باعث حد نگاہ میں بہتری آئی ہے۔
موجودہ درجہ حرارت: 8 ڈگری سینٹی گریڈ
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔فضائی آلودگی کی شرح 215 (AQI) ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی
کراچی میں سرد ہواؤں کا راج برقرار ہے:
موجودہ درجہ حرارت: 14 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب: 71 فیصد
شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
فضائی آلودگی کی شرح: 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز، جس کے تحت کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چودہویں نمبر پر ہے اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر۔
آلودہ ترین علاقے: کورنگی، مائے کولاچی، اور گلشنِ اقبال۔
پنجاب اور سندھ کی صورتحال
شمال مشرقی پنجاب: درمیانی سے شدید دھند چھائی رہنے کا امکان۔
جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ: ہلکی سے درمیانی دھند کا امکان۔
دیگر علاقے
کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اور بالائی پنجاب:صبح کے وقت کہرا پڑنے کی توقع۔جنوبی اور وسطی علاقے: دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔شہریوں کو دھند اور فضائی آلودگی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔