لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹ گئی۔ اس سلسلے میں کل 10فروری کو لاہور میں پنجاب بھر کے اساتذہ پرامن احتجاجی دھرنا دینگے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں کے مطابق وفاق کی طرز پر ڈسپیرٹی الاؤنس ، لیو انکیشمنٹ رولز اور رولز 17/Aجیسے مطالبات کی منظوری کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ٹیچرز یونین نے اپنے مطالبات منوا کر لوٹنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔