بھارت کی ڈیجیٹل سپانسر ڈدہشت گردی کیخلاف سائبر سیل قائم کیا جائے:فیصل میر

بھارتی ایجنسیوں، ایجنٹوں اور وہاں سے چلنے والے اکاؤنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے :رہنما پیپلز پارٹی
لاہور(خصوصی رپورٹر) )پاکستان پیپلز پارٹی لاھور کے صدر فیصل میر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے  بھارت کی ڈیجیٹل سپانسر ڈدہشت گردی کیخلاف فوری طور پر خصوصی سائبر سیل قائم کیا جائے۔بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کے بیج بو رھی ہیں۔اپنے وڈیو بیان میں فیصل میر کا کہنا تھا بھارتی ایجنسیوں، ایجنٹوں اور وہاں سے چلنے والے اکاؤنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور پاکستان میں بیٹھ کر بھارتی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری نفرت انگیز اور مشکوک سوشل میڈیا کمنٹس پر ری ایکشن نہ دیں اور نفرت انگیز مواد اور جعلی اکاؤنٹس کو فوری طور پر ایف آئی اے میں رپورٹ کیا جائے، فیصل میر نے مزید کہا کہ بھارت اور افغانستان کی کوئی سازش شیعہ، سنی، بریلوی کو آپس میں نہیں لڑوا سکتی،ہم متحد ہیں، متحد رہیں گے اور متحد ہو کر بھارت کو شکست دیں گے۔پیپلز پارٹی لاھور کے صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کے دفاع میں ہر محاذ پر کھڑی ہے،اسلام آباد میں امام بارگاہ پر خودکش دھماکہ بھارت  طالبان  گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔