کراچی: صنعتی صارفین و سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 24 گھنٹے بند رہی

کراچی میں  صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے گیس آئندہ 24 گھنٹے بند ر ہی ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان  کے مطابق  صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی بندش رہی جو   آج ( پیر  کی) صبح 8 بجے بحال ہوگی۔گزشتہ ہفتے بھی 48 گھنٹے کیلئے صنعتی سیکٹر کیلئے گیس سپلائی معطل کی گئی تھی