پنجاب حکومت کی بیوہ خواتین کیلئے سپورٹ کارڈ سکیم منظور

زکوۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہر مستحق بیوہ خاتون کو ایک لاکھ روپے نقد رقم دی جائے گی
 بیوہ کا ایک بچہ ہے تو 25 ہزار روپے ‘ اگر دو بچے ہیں تو مزید 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کے لئے سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظوری دے دی  ۔تفصیل کے مطابق یہ اسکیم پنجاب بھر کی بیوہ خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے اور زکوۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت لاگو کی جائے گی۔  ہر مستحق بیوہ خاتون کو ایک لاکھ روپے نقد رقم دی جائے گی۔ اگر بیوہ کا ایک بچہ ہے تو اضافی پچیس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اگر دو بچے ہیں تو مزید پچاس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔اسکیم کا مقصد بیوہ خواتین پر مالی دبائو کم کرنا اور ان کے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔زکوۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے اس اسکیم کے لئے  چار ارب روپے مختص کیے ہیں، جو بیوہ خواتین کی معاشی حالت مضبوط بنانے اور امدادی ذرائع پر انحصار کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔