ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سونا جعلی نکلا، 10 لاکھ روپے کی رقم ہار گئے

 ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سونا جعلی نکلا، 10 لاکھ روپے کی رقم ہار گئے

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جسے سونے کی بھاری چین اور گھر میں شیر پالنے والے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے، کا قیمتی سونا حال ہی میں جعلی نکل آیا ہے۔

 اس کا نقصان تقریباً 10 لاکھ روپے کا ہوا ہے۔کاشف ضمیر نے حال ہی میں اداکارہ، گلوکارہ اور اینکر فضا علی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی شخص ثابت کر دے کہ ان کا پہنا ہوا سونا نقلی ہے، تو وہ اس کے لیے 10 لاکھ روپے کا انعام رکھیں گے۔شو کے دوران، فضا علی نے ایک سنیارے کو بلایا، جس نے جانچ کی اور بتایا کہ سونا نقلی ہے۔ کاشف ضمیر نے بھی کہا کہ اگر کسی کو یقین نہیں ہے تو وہ اپنی مرضی کے کسی بھی سنیارے سے جانچ کروائے، اور کہا کہ اگر یہ الزام غلط ثابت ہوا تو وہ اس شخص کو 20 لاکھ روپے انعام دیں گے۔واضح رہے کہ کاشف ضمیر سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات، طرزِ زندگی اور مقدمات کی وجہ سے پہلے بھی خبروں میں رہ چکے ہیں۔ وہ ’چوہدری گروپ آف کمپنیز پنجاب‘ کے مالک بھی ہیں، اور ان کی سوشل میڈیا پر سیاستدانوں سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔