2تھیٹراداکارا ئوں سمیت4پروڈیوسرز و لائسنس ہولڈرز کو نوٹسز

حسنہ ،روپ ودیگرکو ڈرامہ ایس او پیز کی خلاف ورزی،مانیٹرنگ پر نوٹس جاری
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کونسل آف دی آرٹس، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ لاہور نے ڈرامہ ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزیوں پر ایک بار پھر تھیٹر انڈسٹری کے مختلف سٹیک ہولڈرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے۔ دو اداکارا ئوں حسنہ جٹ اور روپ جٹ سمیت چار پروڈیوسرز اور لائسنس ہولڈرز کو ڈرامہ ایس او پیز اور ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ مانیٹرنگ ٹیم رپورٹ کے مطابق ڈراموں کے دوران پبلک اِنوالوومنٹ، بیہودہ ڈانسز اور کیمرے بند رکھنے جیسے اقدامات کی تصدیق ہوئی ہے جو حکومتی پالیسی کی صریح خلاف ورزی ہے۔ پالیسی کی خلاف ورزی پر کمال تھیٹر، پنجابی تھیٹر، پرنس تھیٹر لاہور اور سٹی تھیٹر قصورکیخلاف کارروائی کاامکان ہے۔محکمہ نے اداکاروں کو پرفارمنس بہتر کرنے کی ہدایت کرتے واضح کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر سخت قانونی و انتظامی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ڈرامہ پالیسی پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ مزید سخت کر دی جائیگی۔ تھیٹر انڈسٹری میں اخلاقی حدود برقرار رکھنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائیگا۔