برسلز: 26 نومبر کے واقعات کے خلاف یورپین پارلیمنٹ کے سامنے پی ٹی آئی کا مظاہرہ

برسلز: 26 نومبر کے واقعات کے خلاف یورپین پارلیمنٹ کے سامنے پی ٹی آئی کا مظاہرہ

پی ٹی آئی بیلجیئم کے زیرِاہتمام برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جو 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے واقعات کے خلاف احتجاج کا حصہ تھا۔

مظاہرے میں مرد و خواتین نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے، عمران خان کی حمایت میں بینرز، اور مسلح قیادت کے خلاف خون آلود ہاتھوں والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کا مقصد پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مبینہ جبر کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔

شیئر کریں: