12وفاقی سیکرٹریز کی اسامیوں پر بھی گریڈ21کے افسروں کو چارج دیا گیا
پرنسپل سیکرٹری، 11 وفاقی سیکرٹریز ، آئی جی پنجاب ، چیئرمین ایف بی آر شامل
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) ہائی پاور بورڈ اجلاس 19ماہ سے نہ ہونے کے باعث گریڈ22 کی 40 اسامیاں خالی ہیں۔ وزیراعظم پرنسپل سیکرٹری ، 11 وفاقی سیکرٹریز ، آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹریز پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، آئی جی موٹروے پولیس اورچیئرمین ایف بی آر و این ایچ اے کی اسامیوں پر گریڈ21کے افسر ان تعینات ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اسامی کاچارج گریڈ21کے افسر جمیل احمد قریشی کے پاس ہے۔ گریڈ22 میں ترقی نہ ہونے کے باعث 12 وفاقی سیکرٹریز کی اسامیوں پر گریڈ21کے افسران کو چارج دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اسد الرحمن گیلانی گریڈ21کے افسر ہیں۔ وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن احسن علی منگی، وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیر اچودھری، وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات امبرین جان ، انچارج وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی ، انچارج وفاقی سیکرٹری قومی صحت ندیم محبوب ، سپیشل سیکرٹری پاور ارشد مجید مہمند، وفاقی سیکرٹری وزارت امو رکشمیر وسیم اجمل چودھری ، وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈٹیکنالوجی ساجد بلوچ، وفاقی سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا، وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈسکیورٹی علی طاہر ،وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویڑن اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود ، چیئرمین این ایچ اے شہریارسلطان اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آئی جی موٹروے پولیس سلمان چودھری گریڈ21کے افسر ہیں۔