موٹرسائیکل سلپ، نوجوان ہلاک

 ٹائون شپ کے علاقہ محمد علی چوک میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، 17 سالہ سلمان دم توڑ گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹائون شپ کے علاقہ محمد علی چوک میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان جاں بحق ہو گیابتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،موٹر سائیکل سوار سلپ ہونے سے سڑک پر گر کر موقع پر دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت 17 سالہ سلمان عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔