پاکپتن (خصوصی رپورٹ)عارفوالا نئی سبزی منڈی کے قریب سلپ فیس کی وصولی کے معاملے پر دو فریقین کے درمیان تنازع کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ اشفاق ولد محمد ریاض، سکنہ چک 63ای بی ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا منتقل کر دیا گیا۔واقعہ میں دو دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے۔